عشق کی طاقت۔
”عشق کی طاقت“
عشق کی طاقت کا انداز تو عالم کو اس دن ہی ہوگیا تھا جس دن ایک سیاہ فام بشر نے اذانِ فجر نہ کہی تو مالک ارض و سماوات نے صبع کو سورج ہی نہیں بخشا تھا۔عالم اندھیروں میں ہی ڈوبا رہتا اگر وہ سیاہ فام پیارے آقاﷺ کا غلام اذان فجر کی صدا نہ لگاتا تو۔۔۔
جب عشق سچا ہو تو پھر نار گلزار بن جاتی ہے ۔پھر خار بھی گلزار بن جاتے ہیں ۔ارے کیسے نہ بنیں اس کاٸنات کی بنیاد ہی عشق ہے ۔اس عشق کی بدولت ہٕ کاٸنات کی رونقیں ہیں ۔یہ چرند ،پرند ، عرش و کرسی اور دنیاۓ جہاں کی تمام تر رونقیں عشق ہی کی مر ہونِ منت ہیں میاں۔اس لیٸے ہی تو شاعرِ مشرق نے فرمایا تھا نا۔۔۔۔
جب عشق سکھاتا ہے آدابِ خود آگاہی۔۔
کھلتے ہیں غلاموں پہ اسرارِ شہنشاہی ۔۔۔
ارے اس عشق نے ہی دنیاۓ جہاں سے انھیرے مٹادیٸے ہیں ۔اسی عشق نے انسان کو انسانیت جیسے عظیم مرتبے تک پہنچایا اور احساس جیسے نادار اور نایاب جذبے سے سرشار کیا۔
وہ کہتے ہیں نا کہ عشق اندھا ہوتا ہے میں نہیں مانتا کیونکہ وہ عشق ہی نہیں جو اندھا ہو وہ دنیاوی محبت اور پیار ہوتا ہے بلکہ عشق تو ایسی بصیرت سے روشناس کرتا ہے کہ جو کالی سیاہ راتوں کو دنوں میں بدل کر رکھ دیتی ہے ۔۔اور دنیاوی پیار جسے ہم محبت بھی کہہ دیتے ہیں ۔۔۔۔۔وہ صرف اور صرف ہوس سے بھرپور ہوتا ہے ۔۔وہ ہوس ہوتی ہے مال و ذر یا حسن کی ۔۔۔لیکن میں قربان جاٶں اس عشق پہ کہ جس نے سرِ میداں کربلا میں بہتر جانیں دے دیں صرف اور صرف اس نام پہ۔پہلے سر کٹوایا پھر نیزے پہ چڑھایا اور قرآن بھی پڑھایا۔عالم اسلام اور عشق کے دعویداروں کو یہ بتانے کیلٸے کہ عشق ہوتا کیا ہے ۔؟؟؟ عشق کی طاقت اور اہمیت کا اندازہ تاریخ کی کتاب کا ہر ہر ورق بتاتا ہے۔اور عمدہ سے عمدہ تر مثال پیش کرتا ہے ۔ارے میاں ۔”یہ عشق ہی ہے جو ایک آدمی کو انسان سے مسلمان اور پھر مومن تک کی عظیم منزل تک پہنچاتا ہے ۔جس تن کے اندر عشقِ رسولﷺ سماجاۓ وہ تن وہ جان اس دنیاۓ جہاں کو کوٸی وقعت نہیں دیتی۔پھر اس کی زندگی خاروں سے گلزار بن جاتی ہے ۔پھر اس کی ہر ہر گھڑی یادِ مصطفٰی ﷺ اور یادِ خدا ۓ کریم میں بسر ہوتی ہے۔ کہ
ذکرِ سرکار میں ہر لمحہ گزارا جاۓ
اک اسی بات پہ عقبٰی کو سنوارا جاۓ
ارے وہ عشق ہی تھا کہ جب حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ ساتھیو! جنگ کیلٸے سامان کی ضرورت ہے تو حضرتِ ابوبکر ؓ گھر سے سوٸی تک اٹھالاۓ اور پاک قدموں میں نچھاور کردیا سب کچھ جو گھر میں تھا۔پھر وہ حضرتِ عمرؓ کی چیزیں نچھاور کرنا پاک قدموں میں ۔۔وہ حضرتِ عثمان کا اونٹوں کی قطاریں در قطاریں سامانِ تجارت اور اشیاۓ خوردو نوش سے لیس اونٹوں کی قطاریں غربا و مساکین میں تقسیم کردینا ۔عشق کا ہی ثمر تھا۔
تو آٸیے سوچیٸے ۔۔۔۔۔
آج ہم کس طرف جارہے ہیں ؟حضرتِ آدم علیہالسام کی اولاد سے ہیں اور اس نبیﷺ کی امت ہیں کہ طاٸف کے بازاروں میں جنہونے دین اسلام کی خاطر پتھر کھاۓ اور طرح طرح کے مظالم سہے ۔۔وہ کیا تھا جس نے آپﷺ کو ڈھارس بندھاٸی اور آپﷺ ڈٹے رہے ارے ۔۔عشق تھا عشقِ حقیقی ۔عشقِ کامل ۔تھا۔ارے آپﷺنے توسکھایا تھا کہ کسی کو عزت دو تو مال و ذر اور عہدے کی بنا پہ نہیں ۔کسی کے ساتھ نیکی کرو ۔تو اسکی تذلیل نہ کرو اسے حقیر مت جانو۔۔ارے ہم غلط ہیں ۔ہماری سوچیں غلط ہیں ۔ہماری نظریات غلط ہیں۔حالانکہ وہ تو إسے تھے کہ دشمنِ جاں بھی اخلاقِ حسنہ کہ گواہ ٹھرے ۔انکی صداقت ،امانتداری ، شجاعت ، سخاوت، اور رحم دلی کی گواہ تاریخ اسلام ہے۔وہ جب طاٸف والوں نے ظلم کٸے اور پتھر برساۓ تو زبانِ اقدس سے نکلا ”مولا یہ نہیں جانتے میں کون ہوں ان کو ہدایت دے۔“ارے ہم اسکے امتی ہیں جو اس کے امتی ہںیں جو تین تین دن پیٹ پہ پتھر باندھے بھوکے گزاردیتے۔لیکن لیکن کس لیٸے کہ عشق کا مطلب ہمیں پتہ لگ جاۓ ۔دیکیھیں تو دوجہاں کے خزانے آنحضورﷺ کی ملکیت ہیں اور خالقِ دو جہاں اللّٰہ اور مالک دوجہاں آپ کی ذات ہے اگر کوٸی برترو بہتر ہے تو وہ عاشق ہے کونسا عاشق عاشقِ رسولﷺ۔
جس دن ہم عاشقِ حضرتِ محمد ﷺ ہوگٸے ۔کاٸنات ہمارے قدموں میں ہوگی۔لیکن اب سوال یہ کہ یہ عشق کیا ثمر دے گا کیا سکھاۓ گا۔ارے یہ عشق سکھاۓ گا ۔انسانیت ۔محبت ۔الفت ۔سکون ۔راحت ۔احساس ۔مروت ۔لحاظ۔پھر یہ عشق ہمارے اندر ایک ایسا چراغ جلاۓ گا کہ جس سے ہر اپنا پرایا ۔مسلم غیر مسلم چھوٹا بڑا ہمہ وقت روشنی پاۓ گا ۔۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم عاقِ حقیقی ہوں ۔۔۔۔۔۔
عاقب شہزاد (اٹک ۔پنجاب ۔پاکستان)

Post a Comment
0 Comments